ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرکاری اسکولوں کے معیار اور بنیادی سہولیات کو ترقی دے کر والدین کو بچوں کے داخلے کی ترغیب دی جائے گی : وزیر برائے تعلیم سریش کمار

سرکاری اسکولوں کے معیار اور بنیادی سہولیات کو ترقی دے کر والدین کو بچوں کے داخلے کی ترغیب دی جائے گی : وزیر برائے تعلیم سریش کمار

Sat, 01 Feb 2020 20:12:55    S.O. News Service

ہوناور:یکم ؍فروری(ایس اؤ نیوز) موجود دور میں پرائیویٹ اسکولوں کی  دیوانگی میں مبتلا ہوکر والدین اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں سے نکال کر پرائیویٹ اسکولوں میں داخلہ دلواتے ہیں، اگلے تین چار برسوں میں سرکاری اسکولوں میں بھی ایسی ہی کشش  پیدا کی جائے گی کہ  سرکاری اسکولوں میں  اپنے بچوں کے داخلے کےلئے والدین کو  قطار میں کھڑے رہنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار  ریاستی وزیر برائے پرائمری اور ہائی اسکول ایس سریش کمار نے  کیا۔

وہ یہاں ہوناور تعلقہ مہیمے دیہات کی سرکاری پرائمری اسکول کے جشن طلائی اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ موصوف وزیر نے کہاکہ تعلیم کا تجارت ہونا بہت قابل افسوسناک بات  ہے ، مہیمے جیسے دیہی علاقوں میں ہی حقیقی تعلیم ہورہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں معیاری تعلیم کاانتطام ہونے کے باوجود کچھ مسائل ہیں، انہیں حل کرنےکی کوشش کی جائے گی۔ دیہی علاقوں میں  جوسرکاری اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وہاں اساتذہ بہت کم آتے ہیں، ایسے اسکولوں میں مہمان اساتذہ کے طورپر تدریس کرنےو الوں کی تنخواہوں کے متعلق اگلے بجٹ میں توجہ دی جائے گی۔ وزیر نے کہاکہ مہیمے کی سرکاری اسکول میں فی الحال 7ویں تک کی تعلیم دی جارہی ہے ، اگلے تعلیمی سال سے ہی یہاں 8ویں کلاس کی منظوری دیتے ہوئے بچوں کو سہولت مہیا کرائی جائے گی۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے پروگرام کی صدارت کرتےہوئے کہاکہ پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ والدین کی محنت کی کمائی کو  لوٹنے کے لئے کتے کی دم کی طرح جہاں دیکھو وہاں اسکولوں کی شروعات کررہے ہیں، جس پر قدغن لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو دیگر کاموں میں استعمال کئے بغیر انہیں بچوں کی تعلیمی حالت بہتر بنانے پر زور دینے کی بھی بات  کہی۔

پروگرام میں خصوصی طور پر مدعو  کنڑا روزنامہ پرجاوانی کے مدیر رویند ر بھٹ نے  بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ پروگرام میں ضلع پنچایت تعلیمی کمیٹی کے صدر  رتنا کر نائک، ضلع پنچایت ممبر پشپا نائک، اسکول کے بانی حید ر خان سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

_MG_7190.JPG


Share: